• news

آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ: انڈر 16 ٹائٹل عاقب حیات نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسری ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، انڈر 18 کیٹیگریز کے فائنلز آج ہوں گے۔ انڈر 16 کے فائنل میں سوئی گیس کے عاقب حیات نے لاہور کے نعلین عباس کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا جبکہ انڈر 18 ڈبلز کے فائنل میں سوئی گیس کی جوڑی ثاقب حیات اور محمد شعیب نے احمد کامل اور ذلان خان کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک، ایس این جی پی ایل کے سپورٹس آفیسر محمد ہارون، چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی اور دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔ انڈر12 کے فائنل میں حامد اسرار نے بلال عاصم کو 6-3, 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 ڈبلز کے فائنل میں حامد اسرار اور حسن علی نے پشاور کے عزیر خان اور کاشان عمر کو 6-4, 7-5 سے ہرا دیا۔ گرلز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں شمزہ طاہر نے ندا اکرم کو ٰ6-1, 6-2 سے، دوسرے سیمی فائنل میں ماہا سید نے ملائیکہ ملک کو 6-4, 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف ہوں گے۔ تقریب تقسیم انعامات آج شام پانچ بجے ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن