صہیب مقصود زخمی، 3ماہ مکمل آرام کا مشورہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود پاکستان کپ کے دوران چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ کپ کے فائنل کے دوران فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین کے ہاتھ پر چوٹ لگی اور انہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی، ڈاکٹرز نے انہیں 3ماہ مکمل طور پر بیڈ ریسٹ کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔