• news

بھارتی سیاسی جماعتیں انتخابات میں پاکستان کو ملوث نہ کریں: دفتر خار جہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارت کی سیاسی جماعتیں، ملکی انتخابات میں پاکستان کو نہ ملوث کریں اور پاکستان کے بجائے اپنے ایشوز پر الیکشن لڑیں۔ اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے اندر انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لئے افسوسناک طور پر پاکستان کا نام استعمال کرتی ہے۔ بی جی پی یہ وطیرہ بلا روک ٹوک جاری رکھے ہوئے ہے چاہے گجرات ہو یا کرناٹکا کے انتخابات عوام انہیں خطرناک کھیلوں کے ذریعہ دیکھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی افواج نے دس سے زائد کشمیریوں کو وحشیانہ انداز میں ذبح کردیا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارت انسانی حقوق کو مذاق بناتے ہوئے زندگی کے سب سے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی قانونی حق خود ارادیت کے مطالبہ کو دہشت گردی کے کمزوربے بنیادبہانے سے جوڑ رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی صرف انسانی حقوق کے منشور کی خلاف ورزی ہے۔آن لائن کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا پاکستان اور بھارت کے مابین بیک ڈور چینل سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، بھارتی قیادت پاکستان کے ساتھ بات چیت میں سنجیدہ نہیں، پاکستان چاہتا ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مظلوم کشمیریوں سے سیاسی، سفارتی تعاون جاری رکھیں گے۔ بیک ڈور ڈپلومیسی پر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن