اقتدار میں آکر شہید بھٹو کے خون کا حساب لیں گے:ایا ز لطیف پلیجو
نوکوٹ (نامہ نگار) اگر ہم اقتدار میں آئے تو سب سے پہلے ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کے خون کا حساب لے گے۔ پی پی پی جیالے شہیدوں کے خون کے نام قومی خزانہ لوٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدراور جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری ایاز لطیف پلیجو نے نوکوٹ قلعہ کے سامنے شہید بختاور لاشاری کی 64 برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پی پی پی کی یہ بھول ہے کہ عام انتخاب 2018ء میں برتری حاصل کریگی کیونکہ سندھ میں پی پی پی نے برسر اقتدار رہ کر عوام کو مایوس کیا ہے اور وزیروں نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے سندھ کی خوشحال دھرتی کو بنجر بنا دیا ہے آج سندھ کا ہر شخص عذاب میں مبتلا ہے سندھ کا ہر باسی پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے گرینڈ ڈیموکرٹیک لائنس پیر پگارو کی قیادت میں عام انتخابات میں کامیاب ہوکر سندھ کے عوام کو ان کا حق دلوائے گئی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین امریکہ برطانیہ اور را کے ایجنٹ بن کر ملک کو نقصان پہنچارہا ہے پاکستان ہماراملک ہے ہم نے اس کے لئے قربان دیں ہے اور محمدعلی جناح اور جی ایم سید منشور پرعمل پیراں ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور آج نیب کے خوف سے رات کو سو نہیں پارہے ہیں اور احتساب سے بچنے کے لئے بیرون ممالک کے ویزے حاصل کررکھے ہیں۔ اس سے قبل گاؤں فقیر سلیمان چانڈیو میں فنگشنل مسلم لیگ کے رہنماء اسحق چانڈیو اور یعقوب چانڈیو کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی میں شرکت کی ان کے ہمراہ انور سومرو شمس جونیجو انور نوحانی دھنی بخش کھوسو محمد علی جونیجو اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔