• news

جمہوریت مضبوط نہ ہوئی تو ملک میں بربادی ہو گی: محمود خاں اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لئے ہم نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ہم کو طعنے دینے والے اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے الزام تراشی کر رہے ہیں اگر ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہوئی تو پھر اس کی تباہی وبربادی ہو گی اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ آئین وقانون کی بالادستی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردا رادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن