• news

نوشہرہ، لدھیوالہ وڑائچ: چوتھی جماعت کے طالبعلم سمیت 2 بچوں سے زیادتی

نوشہرہ، لدھیوالہ وڑائچ، لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں خاتون اور 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ دھلے میں 13 علی حیدر والدین سے ناراض ہو کر قلعہ دیدار سنگھ اپنے چچا کے گھر جانے کیلئے عدیل کے رکشہ پر سوار ہوا جس نے پہلے قلعہ دیدار سنگھ اور پھر قاضی کوٹ کے قریب بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں بڈگا کھوہ میں چوتھی جماعت کے طالب علم باسط کو ملزمان راکف اور عظمت نے ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں ستگھرہ میں بشیراں بی بی کو ملزم فیصل نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوکاڑہ میں 12 سالہ (ن) کو اوباش آصف نے بہلا پھسلا کر اغوا کے بعد ہوس کا نشانہ بنایا۔ حویلی لکھا کی زینب نے اپنے شوہر زبیر پر الزام لگایا کہ اس نے گھر والوں کو سالن میں نشہ آور گولیاں کھلا کر اپنی سگی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملکوال میں ملزم رضوان نے اپنے ہی گائوں کی 8سالہ بچی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن