• news

انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے معاونت پروگرام کے تحت یو اے ای پاکستان کو 2 ارب ڈالر دیگا، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین یو اے ای، پاکستان معاونت پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے آغاز میں 200 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ہدایات پر عملدرآمد کے لئے کیا گیا، معاہد ہ پاکستان کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے پروگرام کا حصہ ہے جو ولی عہد شہزادہ اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے شروع کیا، نائب وزیراعظم وزیر برائے صدارتی امور شیخ منصوربن زید النہیان اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا پاکستان اسسٹنس پروگرام پاکستان کے عوام کی انسانی بنیادوں پر اعانت اور بہتر مستقبل کے لئے ترقیاتی اقدامات کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ معاہدے کے لئے ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کی طرف سے فنڈ فراہم کئے جائیں گے جس پر دستخط چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزابی کی موجودگی میں پی اے بی کے ڈائریکٹر عبداللہ الخلیفہ الغافلی اور پاک فوج کے کمانڈنٹ ایم سی ای میجر جنرل انوار الحق چوہدری نے یہاں اسلام آباد میں کیے۔

ای پیپر-دی نیشن