• news

دبئی سے گرفتار ٹیپو ٹرکاں والے کے مبینہ قاتل سمیت 3 ملزمان لاہور منتقل

لاہور ( نا مہ نگار) انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار تین ملزما ن کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق لاہور منتقل کئے جانے والے ملزمان میں شہباز سائیں، محسن نواز اور محمد فاروق شامل ہیں۔ ملزمان کو نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔ تینوں ملزمان پر قتل، اقدام قتل اور اغواء سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا الزام ہے۔ ملزمان کا تعلق لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان میں ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کا مبینہ ملزم شہباز سائیں بھی شامل ہے۔ جنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ دوسرے ملزمان کو متعلقہ شہروں کی پولیس تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے کر روانہ ہو گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن