کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزموں کی اطلاع دینے والوں کیلئے 50‘ 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
کوئٹہ(صباح نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے انعامی رقوم کا کا اعلان کیا ہے کوئٹہ میں پیش آنے والے د و واقعات میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا کوئٹہ کی شاہراہ اقبال اور جمال الدین افغانی روڈ پر ٹارگٹ کے ملزمان کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں شاہراہ اقبال پر ایک جبکہ جمال الدین افغانی روڈ پر دوافراد جاںبحق ہوئے تھے مارے جانے واولے تینوں افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔