• news

یورپ کے تمام ممالک متحد، پاکستان کیساتھ بہترین تعلقات ہیں: سفیر یورپی یونین فرانسس جین کوٹین

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر فرانسس جین کوٹین نے کہا ہے کہ تمام یورپی ممالک متحدہیں اور بین الاقوامی ثقافت کو پیش کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کے بہترین تعلقات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہونے والے یورو ولیج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا یورپی یونین پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی اور اسکے لیے مکمل تعاون اور یورپی ممالک معاشرے میں ہم آہنگی اور برابری کے حقوق کے لیے کوششیں کررہا ہے۔گزشتہ روز پی این سی اے میں یورپی یونین کے تما م ممالک نے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں یورپی کلچر، ثقافت، کھیل اور پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے سٹال لگائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن