• news

ڈی جی خان ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،گولی لگنے سے 18سالہ نوجوان جاں بحق

ڈیرہ غازیخان( آن لائن)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، گولی لگنے سے 18سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودبلاک 47میں گزشتہ رات ارشاد احمد عباسی کے بیٹے نعمان کی شادی کی تقریب میں تیمور علی بھٹی اور محمد عمیر نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ پسٹل میں پھنسی ہوئی گولی احسن عباس آرائیںکے کندھے پر جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم محمد عمیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم تیمور علی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن