• news
  • image

مرے کالج سیالکوٹ کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی اپیل

مکرمی! ڈاکٹر علامہ سر محمد اقبال نے میٹرک کا 1893ءمیں اسکاچ مشن ہائی سکول گندم منڈی سیالکوٹ سے پاس کیا تھا۔ یہ 1856ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ یہ متحدہ ضلع سیالکوٹ کا پہلا ہائی سکول ہے۔ قائداعظم نے میٹرک کا امتحان سندھ مدرسة الاسلام کراچی سے پاس کیا تھا۔ سندھ گورنمنٹ نے اسے اپ گریڈ کرنے کا اعزاز بخشا ہے۔ موجودہ پاکستان کا خواب اور نقشہ علامہ محمد اقبال نے 1930ءمیں الہ آباد میں پیش کیا تھا۔ پھر علامہ نے 1895ءمیں ایف اے کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کیا تھا۔ اس وقت 1889ءمیں ضلع لیول پر کالج نہیں ہوتے تھے۔ صرف سیالکوٹ میں یہ کالج موجود تھا جس نے ضلع کی تعلیمی حالت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسے بھی یونیورسٹی کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں اداروں میں سے کسی ایک کو یونیورسٹی کا درجہ دینا علامہ محمد اقبال کی قیام پاکستان کے سلسلے میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہو گا۔ حکام بالا اس جانب ضرور توجہ فرمائیں۔ مصور پاکستان کو اس ملک میں کوریج ملنی چاہئے۔(نواز چوہان ریٹائرڈ صدر معلم‘ گورنمنٹ ہائی سکول روپوچک)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن