• news
  • image

گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپ گریڈ کرنے کی اپیل

مکرمی! گورنمنٹ پرائمری سکول چک نمبر 58 جنوبی ڈوگرانوالا تحصیل و ضلع سرگودھا 1965ءمیں قائم کیا گیا تھا۔ اس سکول کی وجہ سے غریب آدمی آسانی سے اپنے بچوں کو تعلیم دلوا دیتے ہیں۔ اس سے آگے گا¶ں میں مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ صاحب حیثیت لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھا لیتے ہیں جبکہ گا¶ں کی اکثریتی آبادی چھوٹے کاشتکار اور مزدور طبقہ پر مشتمل ہے‘ وہ اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلوانے کی سکت نہیں رکھتے۔ خادم اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم سے التماس ہے کہ مذکورہ سکول کو مڈل سکول کا درجہ دینے کا حکم صادر فرما کر غریب والدین کو ریلیف دیا جائے۔(رانا محمود احمد- چک نمبر 58 جنوبی ڈوگرانوالا تحصیل و ضلع سرگودھا)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن