جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں ملازمتوں کا کوٹہ بحال صوبے کی بات کرنیوالے گریبانوں میں جھانکیں : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزےر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے واقعہ کی شدےد مذمت کی گئی اوروفاقی وزےرداخلہ احسن اقبال کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا بھی کی گئی۔ پنجاب کابےنہ نے جنوبی پنجاب کے تےن ڈوےژنوں مےں ملازمتوں کاکوٹہ بحال کرنے کی منظوری دی ،جس کے تحت بہاولپور ،ملتان اورڈےرہ غازی خان ڈوےژنوں کےساتھ بھکر اورمےانوالی کے اضلاع کاسرکاری ملازمتوں مےں 20فےصد کوٹہ ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب کول مائننگ کمپنی کا نام تبدیل کر کے پنجاب منرل کمپنی رکھنے کی منظوری دی گئی۔ شہبازشرےف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح اورترقی مجھے بے حد عزےز ہے اوراس خطے کی ترقی کےلئے مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے بے مثال اقدامات کےے ہےں ۔ 31فےصد آبادی کے مقابلے مےں 36فےصد وسائل کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ شہبازشریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اداروں کے عہدیداران نے ملاقات کی ۔ ارکان پارلیمنٹ نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے مثال اقدامات پر شہبازشریف خراج تحسین پیش کیا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینا میری ذمہ داری ہے اورمیں یہ ذمہ داری ہر حال میں نبھاﺅں گا۔ جنوبی پنجاب کے صوبے کا نعرہ لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 36گھنٹوں میں 14کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کا گہری نیند سویا ضمیراگر اب نہ جاگا تو پھر کب جاگے گا؟ بھارتی ا فواج کے ظلم وستم کے باعث مقبوضہ کشمیر ایک جیتی جاگتی دوزخ بن چکا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیری نوجوان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کےلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا بھارت گولیوں اور پیلٹ گنز کے ذریعے کشمیریوں کے خواب لُوٹ سکتا ہے؟۔ کیا وہ ایسی قوم کو زیادہ دیر غلام بنا کے رکھ سکتا ہے جو اپنے بنیادی حقوق کے حصول کےلئے ہر قربانی دینے کا تہیہ کرچکی ہے؟۔ عالمی برادری آخر کب تک کشمیر کو جلتا ہوا دیکھ سکتی ہے؟۔ شہبازشریف سے یہاں تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے ملاقات کی۔ اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عادل عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہباز شریف نے تھیلے سیمیا کے مرض سے بچاﺅکے عالمی دن پیغام میں کہا ہے کہ تھیلے سیمیا ایک موروثی مرض اور معصوم بچوں کا ایک انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے اور تھیلے سیمیا کے مرض کا شکار معصوم بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف