• news

کراچی آپریشن‘ کامیابیوں کو برقرار رکھ کر مزید بہتری کیلئے کوششیں کی جائیں : آرمی چیف

کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا عروس البلاد میں امن وامان برقرار رکھا جائے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے یہ ہدایت انہوں نے کور ہیڈکوارٹر میں سندھ کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے بعد دی۔ آرمی چیف نے امن وامان کے قیام اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کی تعریف کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کراچی آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھ کر مزید بہتری لانے کی کوششیں کی جائیں۔ آرمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹر کراچی کے دورہ کے دوران انہیں سندھ میں سکیورٹی کی صورتحال پر بریفننگ دی گئی۔ ا س موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کامیابیاں برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز دوسری قومی سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کیا۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاءکو قومی سلامتی سے متعلق اہم امور پر آگاہی دینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ نے حکومت بلوچستان کے تعاون سے کیا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا دہشت گردی کا کوئی مذہب‘ فرقہ یا قومیت نہیں، پاکستان نے دہشت گردی کی لعنت کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہے۔ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے‘ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع قومی ردعمل ضروری ہے۔ فوج ریاستی اداروں کے تعاون سے خطرات کا موثر جواب دے رہی ہے۔


آرمی چیف

ای پیپر-دی نیشن