احسن اقبال پر حملہ افسوسناک‘ پورے ملک نے مذمت کی‘ انتخابات وقت پر ہونگے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک، ایسے اصولوں کا تعین کر نا ہوگا جن پر سیاست نہیں ہوسکتی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا احسن اقبال کا گھرانہ مذہبی ہے، انکے خیالات پورا ملک جانتا ہے۔ احسن اقبال نے ہمیشہ ملکی ترقی کی بات کی، احسن اقبال پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں، پورے ملک نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کی، ہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت نے بڑی کامیابی سے دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ۔ 2018کے انتخابات وقت پر ہوں گے ۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک مرض ہے، تھیلیسیمیا کیخلاف صوبائی حکومتیں ایمرجنسی نافذ کریں۔
مریم اورنگزیب