زردار ی سے خورشید شاہ کی ملاقات، فاٹا اصلاحات نگران سیٹ کے حوالے سے مشاورت
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں فاٹا اصلاحات‘ نگران سیٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سید خورشید شاہ فاٹا اصلاحات کے بارے میں وزیر اعظم کے طلب کردہ اجلاس سے قبل آصف علی زرداری سے ملنے کے لیے زرداری ہاو¿س گئے جس میں مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پی پی پی فاٹا کو کے پی کے میں شامل کرنے کے معاملہ میں چھوٹی چھوٹی باتوں میں نہیں الجھے گی۔ پی پی پی فاٹا اصلاحات کے سلسلے میں مثبت نقطہ نظر اپنائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے لئے میڈیا تھوڑا انتظار کرے‘ پندرہ مئی تک نام سامنے آ جائے گا۔ یہ بات قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہا¶س میں اپنے چیمبر میں ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اتفاق رائے کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں مشورے ہو رہے ہیں۔ توقع ہے کہ پندرہ مئی سے پہلے کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
خورشید شاہ