• news

پیوٹن نے چوتھی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا 2024ءتک روس کے صدر رہیں گے ‘چین، ٹرمپ کی مبارکباد

ماسکو (اے ایف پی + اے پی پی) صدر پیوٹن نے چوتھی مدت صدارت کا تاریخی حلف اٹھا لیا۔ وہ 2024ءتک روس کے صدر رہیں گے۔ خطاب میں کہا یہ میرا فرض ہے روس کیلئے جو ہوسکا کروں گا، اس کے حال اور مستقبل کیلئے آئین کی کتاب پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ انہوں نے دمتری مدیدوف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز دیتے کہا پارلیمنٹ نئے مینڈیٹ کی حمایت کرے۔ ادھرروس کے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولئی کو رہا کر دیا گیا ہے، انہیں اور دیگر تقریباً 1600افراد کو 3 روز قبل پیوٹن مخالف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ روسی پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو یورپی یونین نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برسلز سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہزاروں مظاہرین کی گرفتاری اور تشدد سے روس میں آزادی اظہار کے بنیادی حق کو خطرات لاحق ہیں۔ دریں اثنا چین نے پیوٹن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیوٹن حلف

ای پیپر-دی نیشن