• news

ڈاکٹر سلیمان خان ڈی جی آئی بی مقرر اعجاز منیر وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ، طارق ہدیٰ ایڈیشنل سیکرٹری تجارت تعینات

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پیر کو اعلیٰ سطحی ترقیوں اور تبادلوںکے احکامات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن لگا دیا ہے۔ پولیس گروپ گریڈ 22 کے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو مہر خالق داد لک کو تبدیل کرکے وزارت داخلہ کے ماتحت نیشنل پولیس اکیڈیمی کا کمانڈنٹ لگادیاگیاہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے پولیس گروپ گریڈ اکیس کے جائنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو گریڈ 22 میں ترقی دیکر انہیں ڈی جی انٹیلی جنس بیورو لگا دیا گیا ہے، ایف بی آر کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ (کسٹمز)کراچی میں تعینات پاکستان کسٹمز گروپ کے گریڈ 21 کے ڈی جی سید محمد طارق ہدیٰ کو وزارت تجارت میں ایڈیشنل سیکرٹری لگا دیا گیا ہے اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کی ڈپٹی سیکرٹری وزارت پیٹرولیم کلثوم کا تبادلہ منسوخ کر دیاگیاہے۔اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ترقیاں/ تبادلے

ای پیپر-دی نیشن