• news

لیگی قیادت کا سکیورٹی خطرات کے باوجود انتخابی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے سکیورٹی خطرات کے باوجود اپنی انتخابی مہم پورے زور و شور سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو میاں نوازشریف نے مسلم لیگی رہنما¶ں سے ان کی زندگی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں نواز شریف نے مسلم لیگی رہنما¶ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بھی عوام کے قریب جانے سے روکنے کے لئے سکیورٹی کا مسئلہ پیدا کیا گیا۔ لیکن وہ تمام تر خطرات کو بالائے طاق رکھ کر بار بار عوام کی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ عوام عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا ازسرنو جائزہ لے کر بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پارٹی کے رہنما¶ں سے کہا کہ ہر جلسے کی سکیورٹی انتظامات میں پارٹی کے رضا کاروں کو بھی شامل کیا جائے۔ جلسوں میں مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔ نواز شریف سے وزراءاور مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے پےر کو ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سےاسی صورتحال اور جماعتی امور پر تبادلہ خےال کےا گےا ملاقات مےں وفاقی وزےر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے تھا۔ ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق ، طاقت فضل چوہدری، عرفان صدیقی، زاہد حامد اور طارق فاطمی شامل تھے۔ ملاقات میں مسلم لےگ (ن) کے رہنماﺅں نے اس عزم کا اظہار کےا حالات جےسے بھی عام انتخابات مےں بھر پور حصہ لےا جائے گا۔
مسلم لیگ/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن