• news

نوازشریف پروپیگنڈہ کے ماہر محاذ آرائی کی سیاست کر رہے ہیں : بلاول

منڈی بہاﺅ الدین (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف محاذ آرائی کی سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف پروپیگنڈہ کے ماہر ہیں، احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں نوجوانوں کو نفرت نہیں ترقی پسند سیاست سے جوڑنا ہو گا۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ احسن اقبال پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، نواز شریف عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں، احسن اقبال پر حملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، پنجاب میں نفرت پھیلانے کی سیاست کی گئی ہے، الیکشن میں ہم چاہتے ہیں بھرپور سکیورٹی ہونی چاہیے، ہمیں نوجوانوں کو نفرت نہیں، ترقی پسند سیاست سے جوڑنا ہو گا۔ ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنی ہے، نواز شریف جو موقف اپنا رہے ہیں، وہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں۔ ہر نیب کیس میں نواز شریف کو ضمانت ملتی رہی۔ نواز شریف پروپیگنڈہ کے ماہر ہیں۔ نواز شریف محاذ آرائی کی سیاست کر رہے ہیں، آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کے کارکن شہید ہوئے۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن