• news

جنید خان کا پالتو کتا”جوئی “ چل بسا

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جنید خان پالتو کتے کی موت پر افسردہ ہوگئے۔ انہوںنے کتے کو بڑی محبت سے پالا تھا اس کیلئے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتے کی پرورش پر رقم کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بھی صرف کیا جس کی وجہ سے انہیں اس کتے سے انتہائی لگاو ہوگیا تھا۔ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ میرے اور خاندان کے لیے ایک اور افسردہ دن ہے کیونکہ ہماری فیملی کا خوبصورت ممبر اور میرا پالتو کتا جوئی اس دنیا سے چلا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جنید خان کے پالتو کتے جوئی کو چند روز قبل اس وقت ایک موٹر سائیکل سوار کچل کر فرار ہوگیا تھا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن