• news

پی ایچ ایف نے ایسوسی ایشنز کے انتخابات کے حوالے سے شکایات سیل قائم کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایچ ایف الیکشن کمشن کے سربراہ نے ہاکی ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں شکایات کے حوالے سے سیل قائم کر دیا، شکایت سیل کے انچارج امتیاز گل ہونگے جس کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ شکایت سیل کے انچارج ضلعی سطح سے لیکر صوبائی سطح تک کسی بھی الیکشن پر کسی بھی شکایت کنندہ کی جانب سے کی جانے والی شکایت پر اس معاملہ کو بغور جائزہ لینے کے بعدمعاملہ چیف الیکشن کمشن کو بھجوائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن