پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ، واپڈا نے میدان مار لیا
لاہور (نیوز رپورٹر) پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ مین اینڈ ویمن ٹیم مقابلوں میں واپڈا، بوائز اور گرلز ٹیم مقابلوں میں فیصل آباد اور لاہورنے میدان مار لیا۔ سنگل گیٹگری بوائز سے محمد حمزہ، گرلز سے فاطمہ خان جبکہ مین سنگل سے عاصم قریشی نے فتح سمیٹی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پے آنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور کیش پرائزز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں دیگر نامور کھیلوں کی طرح ٹیبل ٹینس میں بھی ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہتر غذا، صاف ماحول اور آبادکھیلوں کے میدان ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مقصدخوراک میں ملاوٹ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ کھیل انسان میں بیماری سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتے ہیں۔ ایک سپورٹس مین زندگی کے ہر چیلنج سے نبرد ازما ہو نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی فوڈ نے دوسرے صوبوں سے آئے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر، خیبر پختو نخواسے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آل پاکستان ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمر ملک نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کھیلوں کے فروغ میں کردارکو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔