• news

خواجہ غلام فرید میلہ منایا گیا فنکاروں کی شاندار پرفارمنس

لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لےنگوئج آرٹ اےنڈ کلچر، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام خواجہ غلام فرید میلہ ملتان میں منایا گیا۔ ”خواجہ غلام فرید اور انسانیت“ کے موضوع پر ایک بڑے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (دربار فرید کوٹ مٹھن شریف) نے بطور مہمان اعزاز، این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ملک اختر علی کرلو نے صدارت اور گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اظہار خیال کرنےوالوں میں ڈاکٹر محمد امین، ظہور دھریجہ، شوکت حسین مغل، ڈاکٹر نسیم اختر، شاکر حسین شاکر، خالد مسعود خان، ڈاکٹر مقبول گیلانی، محبوب تابش، قمر رضا شہزاد، رضی الدین رضی، احسان علی رانا، ارشاد امین، جہانگیر مخلص، عامر شہزاد صدیقی، شاہد عالم شاہد، وسیم الدین ممتاز، محمد سلیم اور امجد کلیار شامل تھے۔ محفل عارفانہ گائیکی کلام خواجہ غلام فرید میں ثریا ملتانیکر، موہن بھگت، نسیم سیمی، جمیل پروانہ، ثوبیہ ملک اور رمضان حسین نے پرفارم کیا۔ آخر میں معروف گلوکار ندیم عباس لونے والا نے میوزک نائٹ میں پرفارم کیا۔
انھوں نے خواجہ غلام فرید کے کلام کے علاوہ مشہور گیت پیش کر کے ایک سماں باندھ دیا۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض انعام اللہ خان اور ممتاز ملک نے سر انجام دئیے۔ ڈائریکر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے آنے والے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پِلاک پنجاب کے مختلف شہروں میں علمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے عظیم صوفی شاعر خواجہ غلام فرید کے فلسفہءانسانیت اور اولیاءکے شہر ملتان سے آغاز کیا ہے۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن