• news

دمشق میں داعش سے جھڑپیں،30 شامی فوجی مارے گئے

بیروت (اے ایف پی) دمشق کے نواحی علاقے میں داعش کے دہشت گردوں سے جھڑپ میں 30 شامی فوجی مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق فلسطینی کیمپ کے قریب علاقے سے داعش کو نکالنے کے لئے آریشن جاری ہے۔ یہ حجر اسود کا علاقہ کہلاتا ہے گزشتہ ہفتے کچھ علاقہ چجھڑا لیا تھا لیکن دہشت گرد پھر واپس آ گئے۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ یرموک کا 80 فیصد علاقہ داعش کے پاس جب کہ حجر اسود کے60 فیصد حصے پر فورسز کا کنٹرول ہے۔ مرکزی زون سے شہریوں اور باغیوں کا انخلا شروع ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن