عدم برداشت سے پاکستان کے متعلق منفی تاثر پیدا ہوگا: حافظ شبیر، احسن اقبال پر حملہ کی مذمت
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن )پاکستان بزنس سنٹرکویت کے ڈائریکٹر اورپاکستان ٹورازم کوآرڈینیٹر برائے کویت حافظ محمدشبیر نے نارووال میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں عدم برداشت کے باعث ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ جسکے نتیجہ میں بیرون ممالک میں پاکستان کے بارے میں منفی تاثرپیدا ہوگا اور دشمنوں کو پراپیگنڈہ کا موقع مل جائیگا۔