بھارت کسی معاہدے کے تحت پاکستان کے دریائوں کا پانی نہیں روک سکتا: سر براہ متحدہ کسان محاذ
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان متحدہ کسان محاذ کے سربراہ ایوب خان میو نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی معاہدے کے تحت پاکستان کے دریائوں کا پانی نہیں روک سکتا۔ بھارت نے پاکستان کی جانب آنے والے دریائوں پر ڈیم بنا کر بجلی بنانا شروع کر دی ہے، حکومت کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی ذخائر کی تعمیر شروع کر کے بھارتی آبی دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ بڑے آبی ذخائر کی تعمیر سے ہی بھارتی واٹر وار کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی معیشت مکمل طور پر زراعت پر منحصر ہے کسانوں کی پانی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت بھی شدید کم ہو چکی ہے اور تجارت بھی خسارہ میں جا رہی ہے ۔