• news

لاہور چیمبر، پاکستان انجمن تاجران کی احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے داخلہ ، منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کے وزیر احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات ہونی چاہئیں،پاکستان کے دشمن ہمیں کمزور کرنے کے درپے ہیں ایسے حالات میں پوری قوم کو اپنے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں طارق فیروز، میاں سلیم، نعیم بادشاہ، میاں وقار، ملک ناظم،شیخ ارشدسمیت دیگر نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلل نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید ترین مذمت کی۔

ای پیپر-دی نیشن