ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے 100 سے زائد کارکن تحریک انصاف میں شامل
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری کرپشن اور لوٹ مارکے بانی نواز شریف اور آصف علی زرداری ہیںدونوں نے ملک کو لوٹنے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کیا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عام آدمی رل کررہ گیاہے ان کی اولادیں اربوںپتی اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔وہ فیروز پور روڑ پر ایو ب خان میو کے دفتر میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے100سے زائد سیاسی کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ندیم چٹھہ، نائب صدر (ن) لیگ کینٹ ، حاجی شاہد صدر (ن) لیگ ٹریڈونگ فیروز پور روڑ ، علی بھٹی فردوس پارک ، بابرسلمان حید ر ، مشتاق احمد اور رانا نویدصدر یوتھ ونگ نے اپنے ساتھوںسمیت پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان کر دیا۔اعجازاحمد چوہدری نے کہا کہ میں پارٹی میں شامل ہو نے والو ں کو خوش آمدید کہتا ہو ںنوجوان پارٹی کاسرمایہ ہیں۔