احسن اقبال پر حملہ قابل مذمت‘ ملزم کے سرپرستوں کو بھی گرفتار کیا جائے: زاہد محمود قاسمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ پاکستان کی سلامتی پر سوالیہ نشان ہے۔ حملہ میں ملوث ملزم کے سرپرستوں کوبھی گرفتار کیا جائے۔ پاکستان کی اہم شخصیات اور دینی اداروں اور عبادتگاہوں سے سیکورٹی واپس لینا ایک بہت بڑی گہری سازش تھی۔نامور شخصیات کو نہتے کرکے راستے سے ہٹانا اور ملک میں بدامنی کی فضاء قائم کرنا ملک دشمن عناصر کا ایجنڈہ ہے۔