• news

کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کا رویہ افسوسناک ہے: ہاشم علی شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی وحضرت یعقوب حسین زنجانی العمروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم افسوسناک اور شہادتوں پر عالمی برادری کا سویا ہوا ضمیر نہ جاگنا قابل مذمت ہے۔ بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیر جیتی جاگتی دوذخ بن چکا ہے۔ جو قوم آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کا تہیہ کرچکی ہو بھارت اسے کیسے غلام بنا کر رکھ سکتا ہے۔ ایک ہی روز میں 10 شہادتیں بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے۔ کیا بھارت گولی کے ذریعے آزادی کا خواب چھین سکتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن