مسلم لیگ(ن) جمہوریت وپاکستان کیلئے خطرہ بن چکی:نبیلہ حاکم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہر مرتبہ بیساکھیوں کے سہارے حکومت بنائی۔ مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور پاکستان کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ ان کے بیانات ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے بعد شہبازشریف اڈیالہ جیل میں نظر آئیں گے۔ تحریک انصاف ملک میں حق اور سچ کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کی خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔ نوازشریف کو اڈیالہ سے فاصلہ کم ہوتے ہی جن خلائی مخلوق کی شکل میں نظر آنے لگے ہیں۔ آخر نوازشریف اور پوری مسلم لیگ(ن) عوام کو نامعلوم افراد اور خلائی مخلوق کا نام کیوں بتا دیتی؟ نوازشریف قصہ کہانیوں سے نکلیں اور بتائیں پیسہ آیا کہاں سے۔