• news

جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کی طرف سے احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت‘ جلد صحت یابی کی دعا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم ، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانازبیر حسن ، حافظ خالد حسن،مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کو انتہائی افسوناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال ایک شریف النفس انسان اور دین دار گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے ہمیشہ سیاست میں برداشت اور رواداری کو فروغ دیا اور پاکستانی سیاست میں سیاسی مخالفین کو بھی عزت و وقار دینے کی روایت ڈالی انہوں نے کہا کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ پاکستان کے پرامن حالات خراب کرنے اور امن و امان کو تباہ کرنے کی مذموم سازش ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت کاملہ عاجلہ عطافرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن