• news

یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز‘ یو ایس ایڈ کے اشتراک سے سپلائی چین مینجمنٹ کورس کا آغاز

لاہور (نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یو ایس ایڈ کے اشتراک سے سپلائی چین مینجمنٹ پر پہلے سرٹیفیکٹ کورس کا آغاز ہوگیا۔ 5روزہ سرٹیفکیٹ کورس میں سرکاری اور نجی شعبے سے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا کہ مریضوں تک ادویات کی بروقت ترسیل کیلئے سپلائی چین مینجمنٹ کے نظام کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ یو ایچ ایس پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر شکیلہ زمان نے کہا کہ سپلائی چین مینجمنٹ مستقبل کا شعبہ ہے۔ اسے پبلک ہیلتھ کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ کورس کے فوکل پرسن عمران حمید خالق نے شرکاء کو کورس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پنجاب میں کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں یہ پہلا پروگرام ہے۔ یو ایچ ایس پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر یاسین عبداﷲ نے کہا کہ یہ کورس وقت کی ضرورت ہے اور اس کے نتیجے میں اچھے ماہرین میسر آسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن