متحدہ مجلس عمل دولت کی سیاست کو شکست دے گی: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) متحد ہ مجلس عمل پاکستان نے13مئی کو لاہو ر میں مینار پاکستان زیرا ہتمام جلسے کے انتظامات کے حوالے سے لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ،ننکانہ صاحب،قصورکے ذمہ دارا ن کا اجلاس ہوا ، جس میںو فاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ، اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شا ہ اویس نورانی ،محمد خان لغاری پیر محفوظ مشہدی،ذکر اللہ مجاہد،علامہ ریاض درانی و دیگر نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل کا 13مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ماضی کے تمام جلسوں کو مات دے گا۔متحدہ مجلس عمل دولت کی سیاست کو شکست سے دوچارکرے گی۔انہوں نے کہا کہ متحد ہ مجلس آئین ،سیاسی جمہوری عمل کی حفاظت اور سیکولر قوتوں کو شکست سے دوچار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا سیاسی جمہوری عمل میں پر تشدد رویہ کسی صورت بھی قبول نہیں ہے اجلاس میں شاہ اویس نورانی ، شمس الدین امجد ، مولانا صلاح الدین ،ابتسام الٰہی ظہیر ، زاہد اخونزادہ ، راجہ محمد اکرم ، مدثر حسین نے بھی شرکت کی ۔