• news

’’تیرا بھلا ہووے، شہبازشریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے‘‘ ہن ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے، مریضہ کی دعائیں

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں صحت عامہ کے مختلف منصوبوں کے افتتاح کے بعد شہباز شریف نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے چکوال کے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ آ پ کی زیر نگرانی اس ہسپتال کو جدید ہسپتال میں بدل دیا گیا ہے۔ بزرگ مریضہ نے وزیراعلیٰ سے پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’تیرا بھلا ہووے ، شہباز شریف توں بڑا ای چنگا کم کیتا اے، تے ہسپتال دی حالت بدل دتی اے ، ہون ہسپتال بڑا چنگا بن گیا اے‘‘۔ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اس واقعہ کا ذکر کیا او رکہاکہ غریب مریضوں کی دعائیں ہی ہماری نجات کا ذریعہ ہوں گی۔ شہباز شریف نے یہ اشعار بھی پڑھے۔
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں… تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو… کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے
جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا… جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے… مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا

ای پیپر-دی نیشن