• news

پاکستان، افغانستان تجارت کے فروغ میں رکاوٹیں دور کرنے پر متفق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان دوطرفہ تجارتی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور افغانستان باہمی تجارت کے فروغ پر متفق ہوگئے۔ دونوں ملکوں نے تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تازہ پھل، سبزیوں، ڈرائی فروٹ، مخصوص اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر مذاکرات ہوئے۔ ڈیوٹی ختم کرنے کے اقدامات کا مقصد افغان سرمایہ کاروں کو سہولیات دینا ہے۔ افغان سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کا اعلان وزیراعظم نے دورہ افغانستان پر کیا۔ پاکستان افغانستان ٹرانزٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن