سمیرا ملک فارغ، سپریم کورٹ نے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا
ساہیوال / سرگودھا اسلام آباد(نامہ نگار+ آئی این پی)سپریم کورٹ نے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کا انتخاب کالعدم قرار دیدیا۔ سمیر ا ملک بطور چیئرپرسن عہدے سے فارغ ہو گئیں جبکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کو جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن ضلع کونسل خوشاب سمیر املک کیخلاف درخواست مخالف امیدوار امیر حیدر نے دی تھی۔جسٹس گلزار احمد نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے دیا اورالیکشن کمشن کو جلدازجلددوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا۔خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز لیگ کی رہنما سمیرا ملک کو چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کے عہدے پر بحال کیا تھا۔سمیرا ملک نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن کمشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔