• news

قومی ٹیم ڈبلن پہنچ گئی ، آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ پرسوں شروع ہوگا

ڈبلن(صباح نیوز) انگلش کائونٹی نارتھمپٹن شائر کو ہرانے کے بعد شاہین آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلنے ڈبلن پہنچ گئے۔ گرین شرٹس کل سے ڈبلن میں پریکٹس کا آغاز کریں گے، ٹیسٹ میچ 11مئی سے شروع ہو گا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخ کا واحد ٹیسٹ میچ 11مئی سے شروع ہوگا جبکہ دورہ آئرلینڈ کے بعد شاہین انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔قبل ازیں نارتھمپٹن شائر کے خلاف سرفراز الیون نے پریکٹس میچ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اوپنر اظہر علی کے بعد نوجوان امام الحق اور حارث سہیل نے ذمہ داری دکھائی، چار روزہ میچ کے آخری روز اپنی اپنی ففٹی کر ڈالی، پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز نے فتح کی بنیاد رکھی، شاداب خان نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف 10 شکار کئے۔ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی یہ پہلی آزمائش ہے۔ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آئرلینڈ کی قیادت کے فرائض ولیم پورٹر فیلڈ انجام دیں گے۔ واحد ٹیسٹ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن