سیکرٹری قانو ن پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری قانون پنجاب ابوالحسن نجمی کو عہدے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ سیکرٹری قانون پنجاب کا تقرر میرٹ کے برعکس ہے۔ سینئر وکیل میاں ظفر اقبال کلانوری نے سیکرٹری قانون پنجاب کے تقرر پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے الزام لگایا کہ سیکرٹری ابوالحسن نجمی کا تقرر میرٹ اور قوانین کے برعکس کیا گیا اور 75 سالہ ابوالحسن نجمی کو تین مرتبہ غیر قانونی طور پرسیکرٹری قانون کے عہدے پر توسیع دی گئی۔ قوانین اور عدالتی فیصلے کے تحت 63 برس سے زائد عمر کے شخص کو عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔