خیبر پی کے، صوبائی حکومت نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ نیب میں جمع کر ادی
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ نیب میں جمع کردی ہے۔ نیب میں گزشتہ مہینے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک بغیر کسی پروٹوکول کے گئے تھے اور اس حوالے سے نیب حکام سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے صوبائی حکومت سے ہیلی کا پٹر اور مالم جبہ جنگلات کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے تمام ریکارڈ نیب کو فرا ہم کردیا ہے۔ نیب کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں نیب خیبر پی کے کی کارکردگی دیگر ریجن کے مقابلے میں بہتر ہے۔ کرپشن میں ملوث افسران اور ملازمین کیخلاف نیب خیبر پی کے کی جانب سے کریک ڈائون بھی جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے موجودہ دور حکومت اور سابق دور حکومت میں استعمال ہونے والے ہیلی کا پٹر کی تفصیلات فراہم کی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کاایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کھڑا ہے ۔