• news

مفت تعلیم نجی اداروں نہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے: سکول مالکان

پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) خیبر پی کے کے نجی سکولوں کے نگران ادارے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے کے بائیس نجی سکولوں کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے کے لئے سٹیٹ بنک آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ دوسری جانب نجی سکولوں کے مالکان کاکہنا ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نجی اداروں کی نہیں ہے۔ سٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شیڈول بینکوں کو پابند کیا جائے کہ ان 22 سکولوں کے اکائونٹس منجمد یا سیل کردیئے جائیں تاکہ یہ سکول حکومت کے احکامات کے پابند رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن