فیصل آباد: غیرمعیاری کھانا کھانے سے 4بچے‘ مظفرگڑھ میں زہریلی لسی پینے سے 15افراد کی حالت غیر
فیصل آباد+ مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) غیرمعیاری کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار اور زہریلی لسی پینے سے 15افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ستیانہ 33چک کے رہائشی محمد حنیف کے بچوں نے گھر میں رات کو زہریلا کھانا کھایا تو چاروں بچوں 16سالہ مریم، 12سالہ فراز احمد، 6سالہ علی وغیرہ کی حالت غیر ہو گئی۔ مظفرگڑھ سے نامہ نگارکے مطابق مظفرگڑھ کی بستی پپلاں والا میں زہریلی لسی پینے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد میں 11بچے اور 4 خواتین بھی شامل تھے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں2سے4سال کے درمیان تھیں۔ بچوں سمیت تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔