• news

نکاراگوآ: پولیس کے ہاتھوں مظاہرین کی ہلاکت‘ تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمشن قائم

مناگوا(این این آئی)نکاراگوآ کی پارلیمان نے اک ایسا کمشن قائم کر دیا ہے، جو ملکی پولیس کے ہاتھوں کم از کم 45 مظاہرین کی حالیہ ہلاکت کے خونریز واقعات کی چھان بین کرے گا۔ اس کمشن کے ارکان کی تعداد پانچ ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ وہ اپنا کام پارلیمان سے باہر کریں گے اور حقائق تک پہنچنے کے لیے کسی بھی شہری سے پوچھ گچھ کر سکیں گے۔ یہ کمشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرے گا۔ یہ درجنوں ہلاکتیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہوئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن