نارنگ منڈی: خاتون کی نعش کو کتوں، گیدڑوں کے نوچنے کا آئی جی نے نوٹس لے لیا
نارنگ منڈی (نامہ نگار) آئی پنجاب نے ٹکڑوں میں خاتون کی نعش سات روز تک بی آر بی نہر کے کنارے پڑی رہنے کتوں، گیدڑوں اور چیلوں کے نوچنے کے المناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی، خدشہ ہے کہ پولیس نے اعلیٰ حکام کے عتاب سے بچنے کے لیے نعش غائب کر دی جبکہ جائے وقوعہ پر تا حال نعش کی چھوٹی چھوٹی ہڈیاں اور کپڑوں کے چند ٹکڑے موجود ہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بی آر بی نہر سے ملحقہ دیہاتوں بول چک اور گھڑیال کلاں کے عوام کی موجودگی میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بی آر بی نہر کے کنارے پڑی نعش کی کھوپڑی، بالوں، کپڑوں اور وسیع رقبہ پر پھیلی ہوئی ہڈیوں کی فوٹیج بنائی تھی۔ بعد ازاں رات کی تاریکی میں نعش پراسرار طور پر غائب کر دی گئی، نعش کہاں گئی؟