منکیرہ: غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر ڈالا
منکیرہ +بھکر (نامہ نگاران) غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی، نواحی علاقہ گوہر والہ کے حفیظ اللہ نے غیرت کے نام پر اپنی شادی شدہ بہن ناہید اختر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ ناہید اختر کی 2 سال قبل جنڈانوالہ میں شادی ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی انچارج چوکی گوہر والہ مشتاق خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے‘ نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور ملزم حفیظ اللہ کیخلاف تھانہ منکیرہ میں قتل کا مقدمہ درج کردیا۔