• news

اٹھارہ ہزاری: نوبیاہتا دولہا مردہ حالت میں پایا گیا، خودکشی کی: لواحقین

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار )مبینہ قتل یا خود کشی ، نوبیاہتا دلہا کی پراسرار ہلاکت، نو بیاہتا جوڑا رات کو سویا، صبح دلہا مردہ پایا گیا، لواحقین نے خودکشی کا کہہ کر کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ ملدیو کے عدنان کی عمر16 سال بتائی جا رہی ہے، ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گزشتہ شب میاں بیوی اپنے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ صبح دلہا مردہ حالت میں پایا گیا۔ لواحقین کے مطابق گزشتہ شب اس کی ماں نے ڈانٹا تھا جس سے اس نے پھندا لیکر خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن