• news

پیسوں کی بھارت منتقلی‘ تحقیقات ہونی چاہئے‘ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو نقصان ہو گا: خورشید شاہ

سوات (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سیدو شریف میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے برسر اقتدار آ کر مزدور کی تنخواہ 20ہزار روپے کرینگے‘ 20لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینگے‘ آج غریب آدمی روٹی کیلئے ترستا ہے۔ ہم نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا سرنڈر نہیں کیا۔ آئیے سندھ میں دیکھئے تعلیم اور صحت کی ترقی کیا ہوتی ہے، ہم نے سندھ میں 20 یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کو حقوق دیئے۔ وزیر اعظم شپ مانگنے سے نہیں خدمت سے ملتی ہے‘ ابھی تک نگران وزیر اعظم کے نام پر بات نہیں ہوئی‘ انتخابات ملتوی کرنے کے حامی نہیں ‘ فاٹا کا خیبر پی کے میں انضمام ضروری ہے۔ پختونوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوات جلسہ میں کارکنوں میں بہت جوش و خروش دیکھا۔ عوام کے چہروں پر خوشیاں اور نئی امید کے آثار نظر آئے۔ فاٹا کے خیبر پی کے میں انضمام میں آئینی ترمیم کیلئے اپنے ممبران کے ووٹ کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ الیکشن میں تاخیر ہوئی تو بہت نقصان ہو گا، کوئی خلائی مخلوق کی بات کر رہا ہے یہ کس طرح کی سیاست ہو رہی ہے‘ بھارت میں پیسوں کی منتقلی کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن