سربیا کے وزیر خزانہ نے استعفیٰ دیدیا
بلغراد (سنہوا) سربیا کے وزیر خزانہ دوسن وجودیک نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا۔ وہ 2014ء سے سربین حکومت کے ساتھ بطور وزیر خزانہ ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے استعفیٰ ذاتی مصروفیات اور فیملی مسائل کی بنا پر دیا‘ بعض ذرائع کا کہنا ہے ممکن ہے وہ کرپشن سکینڈل میں ملوث رہے ہوں۔